اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو نہتے فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے دو نہتے فلسطینی شہید اور بیس زخمی کر دیے۔


خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ بارڈر پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز نے پرامن شہریوں پر آنسو گیس کا استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں پچیس سالہ عطا اللہ حسین عابد اور سترہ سالہ ایان عماد شامل ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎