جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے دوبارہ دوستی کرلی، ساتھ ہی بڑی خواہش کا اظہار بھی کردیا

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے پھر سے دوستی کر لی ہے۔


 سینئر لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی میرے دوست ہیں

 پاکستان کے سیئر ترین سیاستدان، سابق رکن اسمبلی، سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی کی جانب سے موجودہ حکومت کے حوالے سے تبصرہ کیا گیا ہے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ اور عمران خان آج بھی دوست ہیں۔ عمران خان آج بھی میرے دوست ہیں۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اپنے  سال ضرور پورے کرے۔یہ ان کی دلی خواہش ہے۔ 

 جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہیں گی، جب وقت آئے گا، تب مریم نواز سب سے آگے ہوں گی۔

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے اختلافات کے باعث 2011 میں اپنی جماعت کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن سے دہائیوں کا ساتھ ختم کرنے کے بعد اس وقت تیزی سے ملکی سیاست میں نمودار ہونے والی عمران خان کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تاہم بعد ازاں جاوید ہاشمی نے 2014 کے دوران دھرنوں کے معاملے پر تحریک انصاف سے بھی راہیں جدا کر لی تھیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎