جے پی ڈومینی نے پاکستان کے نام زبردست ویڈیو پیغام جاری کردیا

 پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک مرتبہ پھر آباد ہونے لگے ہیں۔


جے پی ڈومینی نے پاکستانیوں نے کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام میں پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو یادگار تجربہ قرار دے دیا۔جے پی ڈومینی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے ڈی ویلیئرز کا آنا بھی کافی خوش آیندہوگا۔امید ہے اسلام آباد یونائیٹڈ پھر پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی۔

بین الاقوامی کھیلیں آہستہ آہستہ ایک بار پھر پاکستان کے میدانوں کا رخ کر رہی ہیں اور بلاشبہ اس میں سب سے زیادہ کریڈٹ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو جاتا ہے جس نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کا حوصلہ دیا۔

تازہ ترین خبر کے مطابق ساوتھ افریقن کھلاڑی جے پی ڈومینی نے پاکستانیوں کے لیے خاص ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔جے پی ڈومینی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کھیلنا یادگار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنا اعزاز کی بات تھی جبکہ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ناقابل یقین سا تھا۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر ہرکوئی خوش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے ڈی ویلیئرز کا آنا بھی کافی خوش آیندہوگا۔امید ہے اسلام آباد یونائیٹڈ پھر پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎