کرینہ کپور نے صبا قمر کی چھٹی کروا دی

بھارتی میڈیا میں خبریں گردش میں ہیں کہ 'ہندی میڈیم' سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی بلکہ اب ان کا رول کرینہ کپور ادا کریں گی۔


ہندی میڈیم سال 2017 کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی جس نے بہت اچھا بزنس کیا تھا۔

عرفان خان کو اس فلم پر بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ فلم اپریل 2018ء میں چین میں بھی ریلیز کی گئی تھی جہاں اس نے پہلے ہی دن 67ء3 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

فلم کی کہانی ایک ایسے میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کا داخلہ شہر کے ایک مشہور انگلش میڈیم اسکول میں کرانا چاہتے ہیں لیکن داخلہ خود ان کے لیے ایک کڑا امتحان ثابت ہوتا ہے۔

اپنی بچی کے بڑے اسکول میں داخلے کے لیے انہیں کیا کچھ کرنا پڑتا ہے اور کس حد تک ناکوں چنے چبانے پڑتے ہیں یہی، اس فلم کا ٹریٹمنٹ ہے۔

فلم کے ذریعے عرفان خان اور صبا قمر فلم بینوں پر اچھا تاثر چھوڑنے میں کامیاب رہے تھے۔ لیکن آنے وقت ہی اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ کیا کرینہ کپور اس رول کو اسی حد تک کامیاب بناسکیں گی جس طرح صبا قمر نے بنایا تھا یا نہیں۔

اگر واقعی کرینہ کپور نے فلم سائن کرلی تو یہ عرفان خان کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

'ہندی میڈیم' کو سال کی دوسری بڑی فلم قرار دیا گیا تھا اور اس کا مقابلہ عامر خان کی فلم 'سپر اسٹار سے کیا جا رہا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎