قومی ٹیم کی بیٹنگ مذاق بن گئی، کیوین پیٹرسن نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی بیٹسمین شرم سے پانی پانی ہو جائیں

 قومی ٹیم کے بیٹسمنوں کی کارکردگی پر کیوین پیٹرسن کا صبر بھی جواب دے گیا


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران  میچ کے آغاز میں ہی قومی بلے بازوں نے ایسا کام کر دیا ہے کہ پاکستانی تو کیا انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیوین پیٹرسن بھی ’چیخنے‘ پر مجبور ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو امام الحق کاگیسو ربادا کے باﺅنسر کا سامنا نہ کر سکے اور آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد بابراعظم بھی شارٹ بال پر ہی آﺅٹ ہوئے جس پر کیوین پیٹرسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پاکستان کی پہلی وکٹ ایک مرتبہ پھر شارٹ گیند پر گری۔۔۔ یہ کیا بکواس ہے؟؟؟!!!! جنوبی افریقہ میں انہیں ایک مہینہ ہو گیا ہے اور یہ اب بھی شارٹ بال نہیں کھیل سکتے! بلے باز بہت ہی کمزور ہیں اور یہ معاملہ انتہائی دردناک ہے۔“



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎