خواجہ سعد رفیق کی اپیل سُن لی گئی، نیب حوالات میں قید سابق وزیر ریلوے کو زبردست خوشخبری سنادی گئی

کمیٹی چئیرمین شہباز شریف سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے


دو روز قبل کہ خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات ہوئیخواجہ سعد رفیق نے شہباز شریف سے نیب مقدمات سے بچنے کے لیے مدد کی اپیل کی۔

سعد رفیق نے شہباز شریف کے سامنے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اب تو بس ہو گئی ہے آپ مداخلت کریں۔

 شہباز شریف نے سعد رفیق کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ جلد حالات بہتر ہو جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق ایاز صادق کی جگہ سعد رفیق رکن پی اے سی ہوں گے

 سعد رفیق نے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو جھوٹے نیب کیسز میں بدنام کیا جا رہا ہے اس لیے ہمیں عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے کسی حد تک بھی جانا چاہئیے۔جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے قیام کے معاملہ میں اپوزیشن اتحاد اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی ہے۔تحریک انصاف نے پبلک اکاو نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کاحصہ نہ بننے کااعلان کردیا،کہا گیا کہ بلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن اتحا کو دی جائے دوسری صورت میں پی ٹی آئی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملی تو قاِئمہ کمیٹیوں کاحصہ نہیں بنیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎