خواجہ سعد رفیق کو سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش کردیا گیا۔۔۔ وہ بھی کس مقدمے میں؟ جانیے

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں عدالت کے روبرو پیش کردیا گیاہے۔


سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پارلیمنٹیرینز کی دہری شہریت، سرکاری اسپتالوں کی حالت زار، وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کی نااہلی اور پولیس آرڈر 2002 کے خلاف کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔

نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں پیش کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے ریلوے کے مکمل آڈٹ کا حکم دے دیاہے۔

سپریم کورٹ محکمہ ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس کی سماعت کر رہی ہے اور سعد رفیق پر الزام ہے کہ بطور وزیر ریلوے ان کے دور میں محکمے کو خسارے کا سامنا رہا اور انہوں نے مہنگے داموں ریلوے انجنز کی خریداری کی منظوری دی۔

خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پہلے ہی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ہیں اور جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎