خواجہ سعد رفیق کو خوشخبری مل گئی


اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔جس کے مطابق وہ آج اور کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے

نون لیگی رہنما پیراگون ہاؤسنگ اسکیم کے اسکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ نون کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر قومی اسمبلی کے اجلاس واک آؤٹ بھی کیا گیا تھا۔

دیگراپوزیشن جماعتوں نے بھی مسلم لیگ (ن) کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎