لاہورمیں ن لیگ کی طاقت سمجھے جانے والے کھوکھر برادران ایک اوربڑی مصیبت میں پھنس گئے

قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام ، محکمہ ایکسائز پنجاب نے ن لیگ کے کھوکھر برادران کی جائیداد اورگاڑیوں کی ملکیت کاریکارڈ تیارکرلیا۔


جس کے بعد لاہورمیں ن لیگ کی طاقت سمجھے جانے والے کھوکھر برادران ایک اوربڑی مصیبت میں پھنس گئے ہیں،، اور اب انکا پچنا مشکل نظر آرہا ہے.

دستیاب اعداد وشمار کے مطابق کھوکھر برادران کی ملکیت میں آٹھ بیش قیمت لگژری گاڑیاں اورکروڑوں روپے کی جائیداد شامل ہیں، وسیع وعریض کھوکھر پیلس کی ملکیت شفیع کھوکھر اورافضل کھوکھر کے نام پر ہیں۔ سیف الملوک کھوکھرکی اکیس اورشفیع کھوکھرکی گیارہ دکانیں رائیونڈ میں ہیں۔

ملتان روڈ پر شفیع کھوکھر کا ایک کنال کا پلاٹ جبکہ سیف الملوک کھوکھر کا دو کنال کا گودام ہے، ڈی جی ایکسائزپنجاب اکرم اشرف گوندل نےجائیداد کا ریکارڈ محکمہ انٹی کرپشن کو بھیج دیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎