خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ نیب نے سعد رفیق کے خلاف ایک اورکیس نکال لیا

 خواجہ برادان اس وقت نیب کی تحویل میں ہیں جہاں اب ان کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ہے نیب نے مزید کیسز میں تحقیقات کا آغاز کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے.


نیب نے خواجہ سعدرفیق کیخلاف ٹرینوں کے انجن مہنگے داموں خریدنے کے الزامات پر تحقیقات کا شروع کر نے کا فیصلہ کر لیاہے.

سعد رفیق پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹرینوں کے انجن 40 کروڑ روپے میں خریدے جبکہ وہی انجن بھارت نے 25 کروڑ روپے میں حاصل کیے.

اس کے علاوہ ان کے بھائی سلمان رفیق کیخلاف بھی نیب نے مزید کیسز میں تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے 

یاد رہے کہ نیب نے خواجہ سعدرفیق کو پیراگون سکینڈل سے متعلق کیس میں حراست میں لیا ہوا ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎