ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی،جانئے کون ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گیا

14 ضلع ناظمین وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے.


تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئیر وزیر عبدالعلیم خان کی چئیرمین میونسپیل کمیٹی صفدر آباد خالد محمود کی ملاقات ہوئی ہے۔خالد محمود نے کونسلرز کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جب کہ پی پی 143سے سرفراز ڈوگر نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے 14 اضلاع کے بلدیاتی ضلع ناطمین نےتحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

سیف اللہ مغل،راشد جٹ،مہر مدثر اقبال،شیخ امجد اور ڈاکٹر عباس بھی تحریک انصاف کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست ٹی ٹوئیٹی یا ون ڈے نہیں ہے۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑاجھٹکا لگاتھا ۔

گذشتہ دنوں ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر کو بوتل مارنے کے بعد شہباز شریف کے صاحبزادے نے دو روز قبل مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما میاں جمیل کو تھپڑ رسید کردیا۔یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے اندر سابق وزیراعلٰی پنجاب اور پارٹی صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف بغاوت عروج پکڑتی جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما شکایت کر چکے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی عمر سے بڑے رہنماؤں کی عزت نہیں کرتے۔ حمزہ شہباز کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سلوک ہتک آمیز ہے۔ 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎