لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کو رہائی دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے


لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور فوادحسن فواد کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت عالیہ نے شہباز شریف کو رہا کر نے کا حکم بھی دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی دونوں کیسوں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منظور کی۔

شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں جبکہ فواد حسن فواد نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

عدالت نے فواد حسین فواد کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ضمانت منظور کر لی جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت مسترد کر دی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎