لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا

 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔


قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے مصری شاہ ریلوے کالونی میں کارروائی کی گئی جس میں ایک گاڑی میں موجود مبینہ دہشتگردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا۔

باغوں کا شہر لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کو کچی آبادی کے نزدیک سے گرفتار کیا۔ دونوں دہشتگردوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دہشتگرد لاہور میں بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی مشکوک افراد کے تلاشی لی جا رہی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎