معروف لیگی رہنما کو قتل کر دیا گیا

حویلیاں کی کچہری کے باہر فائرنگ سے معروف لیگی رہنما  اور سابق سٹی صدرکو قتل کر دیا گیا.


نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک خرم اپنےگھر سے نکلے اور کچری کے باہر پہنچے تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی.

جس کے نتیجےمیں ملک خرم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع دئیے جانے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا  گیا۔

 ذرائع کے مطابق  مقتول کے بھانجے  زین بھی ان کے ہمراہ تھے لیکن وہ محفوظ رہے ۔ متعلقہ ڈی ایس پی نے بتایاکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم ان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎