لیگی رہنما عابد شیر علی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق لیگی وزیر عابد شیر علی نے امریکہ میں موجود پراپرٹی کو بنی گالہ میں موجود وزیر اعظم عمران خان کا گھر بتا دیا۔


امریکی پراپرٹی کی تصویر کو بنی گالہ کا گھر بتانے پر سوشل میڈیا صارفین نے سابق لیگی وزیر کی طبیعت صاف کردی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی الیکشن ہارنے کے بعد بھی سیاست میں خاصے متحرک ہیں تاہم ان کے متضاد قسم کے بیانات اکثر انہیں میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں اور وہ اکثر اپنے بیانات کے باعث تنقید کی زد میں رہتے ہیں ۔

آج کل وہ بیرون ملک مقیم ہیں اور وزیر اعظم عمران خان اور انکے قریبی دوستوں کی جائیدادوں کا کھوج لگا رہے ہیں ۔تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک ایسی تصویر پوسٹ کر دی کی سوشل میڈیا صارفین نے انکو خوب ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جعلی خبریں دینے پر عابد شیر علی کا اکاونٹ بند ہو جانا چاہیے

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپکی یہ حرکت تاریخ نے محفوظ کر لی ہے

ایک اور صارف نے بنی گالہ کے اصلی گھر کی تصاویر پوسٹ کر کے عابد شیر علی کو آئینہ دکھایا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎