وزیراعظم کی ہدایت پر 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے،فہرست جاری

سندھ میگا منی اسکینڈل کے تحت جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے ناموں کی فہرست سامنے آ گئی۔ مذکورہ افراد کے نام وزارت داخلہ کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جا رہے ہیں۔


رپورٹ میں شامل 172 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی ، سابق صدرآصف زرداری کا نام فہرست میں 24ویں نمبر پر موجود ہے۔

آصف زرداری کے علاوہ ان کے صاحبزادے اور چیئرپرسن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، ہمشیرہ فریال تالپور کے نام بھی ای سی ایل میں شامل ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا نام 27ویں اور فریال تالپور کا 36ویں نمبرپرموجود ہے۔

فہرست میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 155ویں اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا نام 129ویں نمبر پر شامل ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں حسین لوائی، امتیاز شیخ ،مکیش چاولہ، علی نواز مہر، سہیل انور سیال اور احسان الٰہی یونس قدوائی، سہیل راجپوت، نمر مجید، نزلی مجید، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا، سید علی رضا، سیکرٹری انڈسٹریز ضمیر حیدر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی عابد حسین اور ڈنشا ایچ انکل سریا، حاجی مراد اکبر، ریاض لال جی ، احسان طارق ،احسان رضا درانی اور دیگر کے نام بھی شامل ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎