کرپٹ ترین ممالک کی فہرست جاری،عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

 عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کرپٹ ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کی پوزیشن پہلے کی نسبت بہتر ہوگئی ہے ۔


 رپورٹ میں عالمی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کم ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان کو 100 میں سے 33 نمبر مل گئے ہیں۔

عالمی تنظیم تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بدعنوانی سے متعلق سال 2018کی عالمی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ہنگری اور ترکی جیسے ممالک میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھ گئی، امریکہ بھی بڑھتی ہوئی کرپشن کی وجہ سے شفاف ترین ممالک کی فہرست سے خارج ہوگیا جبکہ پاکستان کی پوزیشن پہلے سے سے بہتر ہوگئی ہے ۔

صومالیہ، سوڈان، یمن اور لیبیا جیسے ممالک کے نام کرپٹ ممالک کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

ڈنمارک نے دنیا کے شفاف ترین ملک کا اعزاز اپنے نام کیا، نیوزی لینڈ، فن لینڈ، سنگاپور، سویڈن، سوئٹزرلینڈ بالترتیب فہرست میں دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی جگہ حاصل کرسکے ہیں۔

گزشتہ فہرست میں پاکستان کو 100 میں سے 32 نمبر ملے تھے جبکہ موجودہ فہرست میں پاکستان کو 33 نمبر ملے ہیں۔ فہرست میں پاکستان کا نام 117ویں نمبر پر ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎