ایل پی جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) اوگرا نے ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے پر دو سو سے زائد کمپنیوں کو شوکاز جاری کر دیئے۔


اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق دو روپے فی کلو اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو پندرہ روپے فی کلو کردی گئی ہے جبکہ 23 روپے مہنگا ہونے کے بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت تیرہ سو اکسٹھ روپے مقرر ہوگئی ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت پر دو سو سے زائد کمپنیوں کو شوکاز جاری کئے گئے ہیں۔ مقررہ قیمت سے زائد پر ایل پی جی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے اوگرا اور صوبائی حکومتوں نے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎