اہم ترین وزیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، حکومت کا وجود خطرے میں پڑگیا

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو  پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور اہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق  کے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے پنجاب حکومت کی بے جا مداخلت اور سرکاری کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے


عمار یاسر نے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اُن کی وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ، وزارت کا منصب ملک و قوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا ، دباؤ میں کام کرنے کے عادی نہیں ہیں ، اس لیے وہ وزارت سے استعفا دے رہے ہیں ۔

استعفے میں مزید لکھا ہے کہ 'آپ نے وزارت کیلئے میرا نام تجویز کیا جس پر احسان مند اور شکر گزار رہوں گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎