سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں دھوکہ دینے کی بڑی کوشش پکڑی گئی،فارنزک لیبارٹری نے بھانڈا پھوڑ دیا

 سانحہ کے وقت پولیس گاڑی کوچلا کر موقع سے لے جایا گیا مگر فارنزک سائنس ایجنسی معائنے کیلئے پولیس گاڑی کوٹرک میں لوڈ کرکے بھیجا گیا ۔


سانحہ ساہیوال میں پولیس گاڑی پر فائرنگ خود پولیس نے کی ، فارنزک کیلئے بھجوائی گئی مشین گن اور پستول واقعہ میں استعمال ہی نہیں ہوئے ۔

جیونیوز کے مطابق سانحہ ساہیوال کے حوالے فارنزک ایجنسی کے ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ ذیشان کی گاڑی کو چلتے ہوئے اور کھڑے گولیاں ماری گئیں اور فارنزک کیلئے بھجوائی گئی مشین گن اور پستول واقعہ میں استعمال نہیں ہوئے ، استعمال ہونیوالی گن کی جگہ کوئی گن اور پستول معائنے کیلئے بھجوائے گئے۔ پولیس گاڑی میں لگنے والی چار گولیاں خود پولیس کی جانب سے چلائی گئیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎