ملالہ یوسفزئی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان پر فدا ہو گئیں

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو شاہ رخ خان کی فلم "زیرو" بھا گئی.


ملالہ نے شاہ رخ خان کے نئی فلم زیرو دیکھنے کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ رخ خان سے ایک مرتبہ پھر ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

 سوشل میڈیا میں جاری اپنے پیغام میں ملالہ نے اپنے پسندیدہ اداکار کے حوالے سے کہا کہ

شاہ رخ خان میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں اور ٹوئٹر پر آپ سے چٹ چیٹ کر کے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے، امید ہے کہ آپ جب بھی آکسفورڈ یونیورسٹی یا برطانیہ آئیں تو ہماری ملاقات ضرور ہو گی اور یہ میرے لیے ایک خاص دن ہوگا"۔"

واضع رہے کہ ملالہ یوسفزئی اس سے قبل بھی شارہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں اور انھیں اپنے ٹوئٹر پیغام میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے قائل بھی کر چکی ہیں جس کا اداکار شاہ رخ خان نے مثبت جواب دیا تھا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎