نوازشریف واپس جیل منتقل،والدہ کی دُعائیں۔۔ایک رات میاں صاحب کے ساتھ کیا ہوا؟ مریم نواز کا تشویشناک انکشاف

 سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسزہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ نوازشریف کی والدہ نے بیٹے کو دعائیں دیں


 مریم نواز نے والدہ کلثوم نوازکی قبر پرحاضری دی، مریم نواز نے کہا کہ ایک رات میاں صاحب کے سینے میں تکلیف ہوئی، آوازیں دینے پر کوئی نہیں آیا، خدانخواستہ اگر میرے والد کو کوئی نقصان پہنچا توذمہ داری حکومت پر ہوگی

مسلم لیگ ن کی رہنماء اور نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چپ رہ کرسب کچھ سہا، لیکن اس بے حسی اور سیاسی انتقام کا جواب حکمرانوں کو دینا پڑے گا

میری والدہ جب بسترمرگ پرتھیں۔ موجودہ حکمرانوں نے ان کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا۔ ظلم کی رات چھوٹی مگر اس کی پکڑ بہت بڑی ہے۔ بہت بڑی آزمائش آئی مگر توکل اللہ پر ہی رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اب پھر نوازشریف کو پی آئی سی لے جایا جا رہا تھا جس پر میاں صاحب نے کہا کہ وہ نہ خانہ بدوش ہیں اور نہ تضحیک کروانا چاہتے ہیں ۔ اس لیے انہیں فوری جیل بھیجا جائے۔

میڈیکل بورڈ بنا کر میاں صاحب کی صحت کے معاملے پرتضحیک کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر ابہام حکومتی کارندوں نے پیدا کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎