مریم نواز کی جیل میں نواز شریف سے ملاقات، جیل سے باہر آتے ہی مریم نواز نے زبردست پیغام جاری کردیا

سابق وزیراعظم نوازشریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی۔


 نواز شریف کی صاحبزادی مریم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے ن لیگی رہنماوں اور کارکنوں کو اپنے والد کی خیریت سے آگاہ کیا ہے اور ان کی جانب سے نیک خواہشات اور حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مریم نواز کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں خیریت سے ہیں، ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ مریم نواز نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہانہوں نے مزید کہا کہ عوام کی غیر متزلزل حمایت اور نیک جذبات کا شکریہ، اللہ آپ سب کا حامی وناصر ہو۔

سابق وزیراعظم سے جیل میں آج مریم نواز اور داماد محمد صفدر سمیت اہلخانہ نے ملاقات کی، حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ن لیگی رہنماوں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، ایم پی اے میاں مرغوب احمد، سابق گورنر سندھ محمدزبیر، خرم دستگیر اور رانا تنویر سمیت دیگر رہنماوں نے بھی نوازشریف سے ملاقات میں انکی خیریت دریافت کی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎