نوازشریف کی حتمی رپورٹ آگئی، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کے متعلق انتہائی تشویشناک بات کہہ دی

انہیں علاج کے دوران مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ 

 نواز شریف کی حتمی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔

بورڈ نے نواز شریف کو دل کے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔


سپیشل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ، انہیں 24 گھنٹے ڈاکٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔  رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تھیلیسیمیاٹیسٹ میں نوازشریف کے عارضہ قلب کی تشخیص ہوئی، ان کے ذاتی معالج سے دل کی بیماری کی معلومات لی جاسکتی ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول میں ہے،انہیں علاج کے دوران مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کوکم نمک اور پروٹین والی خوراک درکارہے،ان کی کچھ دوائیاں تبدیل اور کچھ تجویز کی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎