پلیئرزکی بری کارکردگی پرمکی آرتھر کا پارہ ہائی ہوگیا، ایسا ردعمل کہ ہرکوئی حیران رہ جائے

سنچورین ٹیسٹ ہاتھ سے نکلا تو تجربے کار بلے بازوں کی اتنی بری کارکردگی پرمکی آرتھر کا پارہ ہائی ہوگیا۔ ہیڈ کوچ سینئر کھلاڑیوں پر برس پڑے۔ کپتان سرفراز احمد،اظہرعلی اوراسدشفیق کوسخت الفاظ سے نشانہ بنایا۔


 کپتان سرفرازاحمد، اظہرعلی اور اسدشفیق کو دس سے پندرہ تک ڈانٹ سننی پڑی۔

کپتان سرفرازاحمد خاموشی سے سنتے رہےلیکن اظہرعلی نے جواب دیا کہ کیا کریں،پریشرمیں گھبرا جاتے ہیں

ہیڈکوچ نے شدید غصے اور اشتعال میں آکرڈریسنگ روم میں گلووز،کٹ بیگزاور دیگر چیزیں اٹھا کر پھینک دیں.

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اظہرعلی اورسرفراز احمد صفر جبکہ اسد شفیق 6 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

مکی آرتھر کا غصہ بھی مشہورہے ، کیونکہ اس سے قبل وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی لڑائی جھگڑا کر کے کوچنگ سے محروم ہو چکے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎