مکی آرتھر اور تھرڈ امپائر میں جھڑپ

— فوٹو:فائل


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وارننگ دے دی ہے۔

مکی آرتھر سنچورین ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 9 ویں اوور میں تھرڈ امپائر کے ایک فیصلے کے بعد ٹی وی امپائر جول ولسن کے کمرے میں گئے اور ڈین ایلگر کے حق میں دیئے گئے ان کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

ٹی وی امپائر نے اس کی شکایت میچ ریفری ڈیوڈ بون سے کی جنہوں نے مکی آرتھر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے انہیں وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا۔

آئی سی سی کے مطابق مکی آرتھر نے میچ کے اختتام پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور میچ ریفری ڈیوڈ بون کے فیصلے کو تسلیم کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎