موبائل فونز کی درآمدی ڈیوٹی میں 37 فیصد اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی 37 فیصد بڑھا دی، الیکٹرونک ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف تاجروں کو نقصان ہو گا بلکہ مختلف اقسام کے سمارٹ فونز 20 ہزار روپے تک مہنگے ہو جائیں گے۔


الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر دیوٹی کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 42 تا 52 فیصد کر دی ہے جس کی وجہ سے 20 ہزار والا سمارٹ فون 11 ہزار روپے اضافے سے 31 ہزار روپے کا ہو گیا، 30 ہزار والا سمارٹ فون 14 ہزار مہنگا ہو کر 44 ہزار تک پہنچ گیا جبکہ 50 سے 80 ہزار والے سمارٹ فونز 20 ہزار روپے تک مہنگے ہو چکے ہیں۔

مزید برآں حکومت نے پرانے موبائل کی درآمد پر بھی یہی ڈیوٹی سٹرکچر نافذ کرتے ہوئے ٹائپ اپروول کی شرط عائد کر دی ہے جس نے تاجروں کے لئے پرانے موبائل فونز کی درآمد مشکل بنا دی ہے۔

موبائل فون ڈیلرز کا مطالبہ ہے کہ حکومت ٹیکسس میں کمی کے ساتھ ساتھ جی ایس ایم سے منظور شدہ موبائل درآمد کی اجازت دے تا کہ عوام کو سستے اور مناسب فونز بآسانی دستیاب ہو سکیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎