تحریک انصاف کے اہم ترین رکن پنجاب اسمبلی انتقال کرگئے

تحریک انصاف کے رکن مظہر عباس راں انتقال کر گئے.


مظرہ عباس راں کو گذشتہ روز صحت کی خرابی پر پنجاب اسمبلی سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا.

 وزیر قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ مظہر عباس کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مختلف سیاسی شخصیات نے مظہر عباس راں کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔گذشتہ روز میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک مظہر عباس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر ان کو اسپتال منتقل کردیاگیا تھا ۔

 مظہر عباس کو ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے ان مکمل چیک اپ کیا ۔ ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ بلڈپریشرزیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت خرا ب ہوئی تاہم آج وہ انتقال کر گئے.

مظہر عباس راں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اورپی پی 218 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎