دس بچوں کی ماں نے دوستی کی راہ میں حائل بیٹے کو قتل کردیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے مشرقی علاقے میں 10 بچوں کی ماں کو راہ راست پر لانے کی کوشش کرنے والے بیٹے کو ماں نے قتل کرا دیا۔


بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی مشرقی علاقے کا رہائشی رویندر اپنی ماں سبھدرا دیوی اور دوست اجیت کے ساتھ اشوک نگر میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا اور اس کی والدہ کی دوستی اجیت سے ہوگئی جس کی وجہ سے ماں اور بیٹے میں اکثر جھگڑا ہونے لگا۔

گزشتہ روز جھگڑا اتنا شدید ہوا کہ سبھدرا نے اپنے دوست اجیت کے ساتھ مل کر بیٹے کو گلا گھونٹ کر اور اینٹ مار کر ہلاک کر دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎