اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنا دی، باتیں کرنے والوں کے منہ ہمیشہ کیلئے بند ہوگئے

 ایشیا کی ایمرجنگ مارکیٹس میں سب سے زیادہ بہتری پاکستان کے بانڈز کی ہوئی ہ


سٹاک ایکسچینج میں 10 اعشاریہ ایک فیصد مارکیٹ انڈیکس اور 3 ہزار 733 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کو میری یاد ستاتی تھی آج آیا ہوں تووہ موجود نہیں ہے،اپوزیشن صرف پائنٹ سکورنگ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کی ایمرجنگ مارکیٹس میں سب سے زیادہ بہتری پاکستان کے بانڈز کی ہوئی ہے

 پچھلے پورے سال میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جتنی کمی ہوئی ہے صرف جنوری کے مہینے میں اس سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں 10 اعشاریہ ایک فیصد مارکیٹ انڈیکس اور 3 ہزار 733 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی منی بجٹ پیش نہیں کیا گیا بلکہ یہ ایک اکنامک ریفارم پیکج تھا جو کہ معیشت میں بہتری کیلئے دیا گیا تھا۔ بینکوں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور عالمی ڈیٹ مارکیٹ میں پاکستان کے بانڈز میں بہتری آئی ہے۔ ایشیا کی ایمرجنگ مارکیٹس میں سب سے زیادہ بہتری پاکستان کے بانڈز کی ہوئی ہے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎