محمد عامر نے وہ کام کر دکھایا جو ابھی تک کوئی بھی لیفٹ آرم بولر نہ کرسکا

 محمد عامر سے پہلے یہ اعزاز ایک اور پاکستانی فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر کے پاس تھا


قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم پیسر بن گئے ہیں ۔ 26سالہ محمد عامر نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی مقابلے میں3شکار کرکے اپنی ٹی ٹونٹی وکٹوں کی تعداد 55تک پہنچا لی جس کے ساتھ ہی وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم پیسر بن گئے ہیں

،محمد عامر اب تک42ٹی ٹونٹی مقابلوں میں19.38کی اوسط سے55وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر نے اپنے آخری 11ٹی ٹونٹی مقابلوں کے دوران41اوورز میں257رنز دے کر12.24کی اوسط سے 21وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس دوران ان کا اکانومی ریٹ6.27رہا

ان میں 3دفعہ میچ میں 3وکٹیں اور ایک مرتبہ میچ میں4وکٹیں لینے کا اعزاز بھی شامل ہے۔

محمد عامر سے پہلے یہ اعزاز ایک اور پاکستانی فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر کے پاس تھا جنہوں نے54وکٹیں حاصل کررکھی تھیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎