لمبے قد کے مالک محمد عرفان کی ٹانگیں جہاز میں پھنس گئیں، پھرعملے نے کیا کیا آپ بھی جانیے

لمبے قد کے باعث محمد عرفان کی تیزرفتار گیندیں حریف ٹیم کے بیٹسمینوں کومشکل میں ڈال دیتی ہیں لیکن یہی لمبا قدخود اُن کے لئےاُس وقت پریشانی کا سبب بن گیا جب وہ جہاز میں سفر کر رہے تھے ۔


پاکستان طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کے لئے جہاز کی نشست بھی چھوٹی پڑگئی، دوران سفر بیٹھنا مشکل ہوگیا۔

محمد عرفان ان دنوں لیگ میچز کے لئے بنگلادیش میں ہیں، جس کے دوران انہیں ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنا پڑتا ہے، ایسے ہی ایک سفر کے دوران انہیں جہاز میں اکانومی کلاس کی نشست ملی، نشست چھوٹی ہونے کی وجہ سے محمد عرفان کے لیے بیٹھنا دشوار ہو گیا۔

جہاز کے عملے نے محمد عرفان کی مشکل کو بھانپتے ہوئے اُنہیں اکانومی کلاس سے بزنس کلاس میں بھیج دیا۔

جہاز میں موجود ساتھی کرکٹرز نے محمد عرفان کی ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎