پی ایس ایل 4 میں ملتان سلطانز دھوم مچانے کیلئے تیار۔۔شاہد آفریدی نے بڑی خواہش کا اظہارکردیا

پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا


 قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے نیشنل سٹیڈیم ،کراچی کی تزئین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا،آفریدی کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم اب پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے، امید ہے کہ سترہ مارچ کو یہاں پر شیڈول پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئرلیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے

یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں اپنی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ 16 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکرنے والے آفریدی پی سی ایل فور میں ٹیم ملتان سلطانز کا حصہ ہیں، وہ کچھ وقت گھر پر گزارانے کے بعد دبئی جا کر شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان سلطانز ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔ اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎