ملٹی نیشنل کمپنی کا پاکستان میں بڑی رقم کی سرمایا کاری کا اعلان، عمران خان کو زبردست کامیابی مل گئی

وزیراعظم عمران خان سے کارگیل کمپنی کے سربراہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں مارشل اسمتھ نے پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔


پاکستان میں ایک اور بڑی بیرونی سرمایہ کاری آنیوالی ہے، معروف ملٹی نیشنل کمپنی کارگیل نے پاکستان میں 200 ملین (20 کروڑ) ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

مارشل اسمتھ نے بتایا کہ پاکستان میں زراعت، ڈیری مصنوعات، بیج اور کھانے کے تیل کی پیداوار میں سرمایہ کاری کی جائے گی، کارگیل 3 سے 5 سال کے دوران ان شعبوں میں 200 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2012ء میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند تھے، اس وقت حکومت نے حوصلہ افزائی اور تعاون نہیں کیا، موجودہ حکومت آنے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کارگیل کے سربراہ سے گفتگو میں کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎