فضاوٴں میں بھی تبدیلی آگئی، پی آئی آئی کے جہازوں میں موسیقی پر پابندی، اب سےکیا ہوگا؟ جانیے

 پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے فضاؤں میں بھی تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پی آئی اے کی پروازوں میں موسیقی کی بجائے قصیدہ بردہ شریف سنایا جائے گا۔


  سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، بوئنگ 777 طیاروں پر قصیدہ بردہ شریف پڑھا جانے لگا۔

 پی آئی اے کے تمام جہازوں پر موسیقی نہیں اب قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

واضح رہے پی آئی اے کی تمام پروازوں میں مدہم موسیقی بجا کرتی تھی، تمام پروازوں پر موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، پی آئی اے پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا پڑھی جاتی ہے، تجرباتی طور پر بوئنگ 777 طیاروں پر قصیدہ بردہ شریف سنایا جا رہا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎