جیل میں ملاقات کا دن، نواز شریف نے جیل سے زبردست بیان جاری کردیا

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج اخبار میری درخواست پر جلدی ملا، پڑھ کر اندازہ ہوا ملک اس وقت بدترین حالت میں ہے، حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں تا کہ یہ کام کریں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کرتا چھوڑ کر گئے، آج ترقیاتی منصوبے بند پڑے ہیں۔ حکومت کو گرانے کے حق میں نہیں، یہ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریں گے۔

نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز سمیت پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس دوران نوازشریف نے کہا کہ ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی صاحبزادی مریم کے علاوہ ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور وکلا کی ٹیم شامل تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎