ملکی سیاست میں ہلچل،نیب نے اہم صوبائی وزیر کوگرفتارکر لیا

 صوبائی وزیر اور عمران خان کے قریبی ساتھی عبد العلیم خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، زرائع کے مطابق علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ، نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد بعد قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان آف شور کمپنیوں کے معاملے پر 11 بج کر 6 منٹ پر نیب لاہور کے دفتر پیش ہوئے تھے جن سے تقریباً 18 کے قریب سوالات کئے گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لندن اور دبئی میں بھی جائیدادیں خریدی تھیں جن سے متعلق بھی سوالات کئے گئے تاہم وہ نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں 12 بج کر 6 منٹ پر گرفتار کر لیا گیا اور اہم ذرائع نے بھی ان کی گرفتار ی کی تصدیق کر دی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎