شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ،نیب کو کھلی اجازت مل گئی

لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کو مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی ۔


نیب لاہور کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست دی گئی کہ وہ شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف کے اثاثے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ آمدن سے زائد اثاثوں کےکیس میں شہبازشریف سے تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎