نیب نے چودھری برادران کو ایل ڈی اے پلاٹس کیس میں بڑی خوشخبری سنا دی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پرویز الہٰی اور شجاعت حسین کے خلاف تحقیقات بند کر دیں، ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کر دیا گیا۔


چودھری برادران کیخلاف ایل ڈی اے کے پلاٹس خریدنے کی انکوئری کرنے کے لیے ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کر دیا گیا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ اور چودھری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھا۔

چودھری برادران سے ان 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئیں۔ نیب تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چودھری برادران کے ملازم نے خریدے تھے۔ مرزا اسلم بیگ نے چودھری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎