فواد چوہدری بہت بڑی مشکل میں، نیب نے وزیر اطلاعات کیخلاف ایکشن لے لیا

نیب نے کہاہے کہ کسی وزیر کی خواہش پر آصف زرداری ، مراد علی شاہ اور فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ، جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا ، وفاقی وزیر کے بیان کا نوٹس لے لیا ۔


فواد چوہدری کے حالیہ بیانات کی فوٹیج منگوا لی گئی.

  تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جاری کیے جانے والے مسلسل تنقیدی بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری کیے جانے والے تنقیدی بیانات سے زیادہ خوش نہیں ہے۔ اسی لیے نیب کی جانب سے وزیر اطلاعات کیخلاف کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب حکام وزیراطلاعات کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے کے دوران ادارے سے متعلق دیے گئے بیانات کی فوٹیج منگوائی گئی ہے۔

نیب حکام کی جانب سے وزیر اطلاعات کے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اگر وزیراطلاعات کے بیانات نیب کے معاملات میں مداخلت ثابت ہوئے، تو ایسے میں ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نیب کو متعدد معاملات پر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ وزیر اطلاعات کی جانب سے نیب کو وزیراعظم کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس اور آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کو گرفتار نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎