جنوبی افریقا کے ساتھ ون ڈے سیریز،قومی ٹیم تیاریوں کا آغاز جمعرات سے کرے گی

قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آج پورٹ الزبتھ روانہ ہوگی۔ پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔


قومی ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے آج جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ رہی ہے جہاں جمعرات سے تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے جن میں حسین طلعت، عماد وسیم اورمحمد حفیظ شامل ہیں۔ شعیب ملک بھی بنگلہ دیش سے جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔

پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے انیس جنوری کو پورٹ ایلزیبتھ میں شیڈول ہے۔ دوسرا میچ 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎