پاک بحریہ کے جہاز وں کا قطر کی بندرگاہ کا دورہ

 

 


پاک بحریہ کے جہاز وں پی این ایس خیبر، راہ نورد ، مدد گار اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازژوب نےقطر کی بندرگاہ دوحہ کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے کمانڈر قطر امیری نیول فورسز اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا -

پاکستانی وفد نے قطرامیری نیوی کے جہازوں الدیبل اور ہوارکا دورہ بھی کیا۔ آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔

مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎