اصغر خان کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے ایک حتمی رپورٹ جمع کروائی ہے ایف آئی اے نے سیاستدانوں کو پیسے دینے کی تحقیقات کی ہیں۔


یہ فیصلہ 3 صفحات پر مشتمل ہے ۔

رپورٹ کے مطابقگواہوں کے بیان آپس میں مطابقت نہیں رکھتے اہم گواہوں کے بیانات میں خلا ہے.

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے اصغر خان کیس کوبندکرنے سے متعلق سفارش کرنے پردرخواست گزار مرحوم اصغر خان کے قانونی ورثاء کونوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کی تھی.

رپورٹ کے مطابق رسیدوں، رقم کی ادائیگیوں کے طریقہ کار یا وقت کا علم نہیں.

پیرکوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کیسماعت کی ۔ اس موقع پرڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن نے پیش ہوکرعدالت کوآگاہ کیا کہ عدالت چھ سال قبل اس کیس کا فیصلہ سناچکی ہے لیکن ہمیں اس حوالے سے کہیں سے بھی درست ریکارڈ نہیں مل سکا ، یہ چوبیس سال پرانامعاملہ ہے کوئی فرد پیسے لینے کی بات کوتسلیم کرتاہے نہ لینے والا کوئی مان رہا ہے ۔

چیف جسٹس نے ان سے کہاکہ آپ کے مطابق اس معاملے میں کیس نہیں بنتا بتایا جائے کہ کیوں کیس نہیں بنتا ، جس پرڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ اگرکوئی رقم تقسیم کی گئی ہے تواس حوالے سے جوریکارڈ درکار ہے وہ ہمیں نہیں مل رہا یعنی رقم دینے اورلینے کے بارے میں کوئی چین نہیں بن رہا کہ کس کس نے رقم دینی ہے، ہم نے میڈیا سے بھی سراغ لگانے کی کوشش کی ہے لیکن کچھ نہیں مل سکا،انہوں نے مزید بتایاکہ اصغر خان کیس کافیصلہ اکتوبر 2012 ء میں ہوا تھایہ معاملہ طویل عرصہ سے پڑا ہے اور حتمی فیصلے تک پہنچنے کیلئے یہ معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھاکہ کس طرح سویلین اس معاملے میں ملوث ہیں تاکہ ریٹائر فوجی افسران کیخلاف ایکشن لیا جائے تاہم تحقیقات کے نتیجے میں آئی ایس آئی کاسیاسی رہنمائوں کے ساتھ تعلق ثابت نہیں ہوسکا، جس پرچیف جسٹس نے کہاکہ ایف آئی اے کے حتمی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے کو کوئی ٹھوس اورموثر ثبوت نہیں مل سکے لہذا اس معاملے کوبند کردیا جائے، بنیادی طورپر یہ معاملہ ریٹائر ایئرمارشل اصغر خان نے اٹھایا تھا جبکہ موجودہ کیس عدالتی فیصلے پرعملد رآمد کے بارے میں تھا اس لئے عدالت اصغر خان کے قانونی ورثاء کو کونوٹس جاری کرتی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہوکراپناموقف پیش کریں ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎