مریم نواز فیصلہ سننے کیوں نہ آئیں؟ صحافی کے سوال پر نواز شریف کا ایسا جواب کہ آپکی آنکھیں بھر آئیں گے

سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافی کے استفسار پر کہا کہ ’جی مریم فیصلہ سننے آنا چاہتی تھی، میں نے انہیں روکا اور کہا کہ وہ آئیں گی تو پریشان ہوں گی۔


فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ کبھی اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا،کرپشن نہیں کی اس لیے ضمیر بڑا مطمئن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بھی ایک انساں ہوں کوئی پتھر تو نہیں، ہم تو ہیں پتھر کے انساں ہم تو یہ دکھ بھی سہہ گئے،جائیں تو جائیں کہاں ؟ سمجھے گا کون یہاں؟

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حوصلہ اللہ دیتا ہے، حوصلہ نہیں چھوڑنا چاہیے، عزم اتنا بلند اور مضبوط ہو تو حوصلہ کیوں چھوڑیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز فیصلہ سننے آنا چاہتی تھیں آپ نے منع کر دیا ؟نواز شریف نے جواباً کہا کہ جی، مریم کو میں نے کہا وہ آئیں گی تو پریشان ہوں گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎