نواز شریف کی جان کو خطرہ۔۔۔ جیل انتظامیہ نے فوری طور پر ہنگامی اقدام اٹھا لیا

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد جیل میں ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے.


نواز شریف کی سیکورٹی پر 150کمیرے پہلے ہی لگائے گئے تھے تاہم اب کمیروں کی تعداد میں مزید اضافی کر دیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی سپیشل برانچ سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

سپریڈنٹ کوٹ لکھپت جیل خود کمیروں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

خیال رہے منگل کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آئی تھی کہ کوٹ لکھپت جیل میں موجود نواز شریف کی صحت بگڑ گئی ہے۔

 سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں جہاں وہ العزیزیہ ریفرنس میں ملنے والی سزاکاٹ رہے ہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎