نوازشریف حکومت کے خلاف کھل کرمیدان میں آگئے برس پڑے

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کر دیا، 10 ہزار میں ملنے والا راشن اب 16 ہزار میں ملتا ہے۔ مہنگائی کاطوفان آگیا ہے،غریب آدمی کو سمجھ نہیں آرہا کیا کرے۔ ہمارے دور میں مہنگائی کی کمر توڑ دی گئی تھی۔


نوازشریف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ جب ن لیگ کی حکومت آئی ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اوردہشتگردی ختم ہوئی، ترقی کو آگے بڑھایا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے موٹروے بنائے، ملک میں سی پیک لائے، ہمارے دور میں پاکستان نے معیشت، دفاع سمیت ہر شعبے میں ترقی کی .

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مہنگائی کی کمر توڑی، 10 ہزارمیں ملنےوالاراشن اب 16 ہزارمیں ملتا ہے۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کر دیا، غریب آدمی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرے۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارے دور میں ہونےوالی ترقی کو غیر ملکی بھی مانتے ہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎