بس تھوڑا انتظار۔۔جیل سے رہائی ملتے ہی نواز شریف نے کہاں جانے کا اعلان کردیا

نواز شریف سے اراکین نے پوچھا کہ اگر آپ کو رہائی ملی تو آپ کہاں جائیں گے، آپ بتائیں کہ آپ اسپتال، جیل یا گھر جانا پسند کریں گے ؟ تو اس سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے اگر رہائی ملی تو میں رائے ونڈ جاتی امرا جاؤں گا ، نواز شریف نے مزید کہا کہ انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائے گی۔


نواز شریف نے بتایا کہ آج صبح سات بجے سیل کُھلا تو میں بارش کے سہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہوا، اگر جیل سے باہر ہوتا تو برف باری کو انجوائے کرتا۔ نواز شریف نے سہانے موسم میں ملاقات کے لیے آئے کارکنان کو شعر بھی پڑھ کر سنایا اور کہا کہ صبح ہوتی ہے شام ہوتی زندگی یوں ہی تمام ہوتی ہے۔

 

سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے وہ ٹی وی دیا ہے جس پر کوئی خبر نامہ نہیں آتا، پی ٹی وی میں کوئی خبر نہیں آتی ، میں عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎