نواز شریف کی یہ ’خواہش‘پوری نہیں ہو سکتی۔۔ پنجاب حکومت نے صاف انکار کر دیا

جیل میں نوازشریف بیماری کے بہانے ہسپتال جانے کا کہتے ہیں اور ہسپتال پہنچ کر ان کو جیل کی یاد ستانا شروع ہو جاتی ہے


صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نوازشریف کی دل کی بیماری کا علاج موجود ہے مگر ان کے دل کی خواہش پوری نہیں کرسکتے کیونکہ وہ علاج کے بہانے لندن جانا چاہتے ہیں اور اب یہ کسی بھی صورت ممکن نہیں ہو سکے گا- جیل میں نوازشریف بیماری کے بہانے ہسپتال جانے کا کہتے ہیں اور ہسپتال پہنچ کر ان کو جیل کی یاد ستانا شروع ہو جاتی ہے -

انہوں نے کہاکہاب ان کے لئے یوم حساب آ چکا ہے اور وہ کسی بھی بہانے سے راہ فرار کی تلاش میں ہیں-

 انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف خرابی صحت کا بہانہ بنا کر این آر او مانگ رہے ہیں اور آل شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ذاتی مفادات کے تحت جھوٹ بول رہے ہیں-

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کے دل کے معائنہ کے لئے ایک ماہ میں چار میڈیکل بورڈ تشکیل دیئے گئے مگر آل شریف کی تسلی کبھی بھی ممکن نہیںاب ان کے لئے یوم حساب آ چکا ہے اور وہ کسی بھی بہانے سے راہ فرار کی تلاش میں ہیں-



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎