علیمہ خان کے معاملے پر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو خاص ہدایات جاری کردیں

نوازشریف نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے حالات ہمارے حق میں جارہے ہیں۔


 انہوں نے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں پوچھا کہ بتائیں شہبازشریف نے کل اسمبلی میں عمران خان کی کلاس لی ہے یا نہیں؟ جس پر پارٹی رہنماؤں نے نوازشریف کو اسمبلی کی کاروائی سے آگاہ کیا۔

 ن لیگی رہنماء پرویز رشید نے نوازشریف کو علیمہ خان کیس سے متعلق بریفنگ دی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جارحانہ حکمت عملی سے علیمہ خان کے کیس کواٹھایا جائے۔

ایک پارٹی رہنماء نے بتایا کہ اسد عمر نے کہا کہ آئندہ الیکشن خریدنا نہیں پڑے گا۔

لیگی رہنماء کی بات سن کر نوازشریف حیران رہ گئے۔ انہوں نے اس بات کے جواب میں کہا کہ اگر الیکشن خریدنا نہیں پڑے گا توکیا اب انہیں بیچنا نہیں پڑے گا.

 دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی صحت دن بدن بگڑنے لگی ہے۔نوازشریف کو دل کے دورے کی میڈیکل رپورٹس میں تصدیق بھی ہوچکی ہے۔لیکن اس کے باوجود تاحال نوازشریف کے علاج میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔اسی طرح طبی ماہرین نے بھی نوازشریف کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎