نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں سب سے ’خاص‘ تحفہ مل گیا

 لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں کی


سابق وزیراعظم نواز شریف سے گذشتہ روز لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں نواز شریف کو لیگی رہنماؤں نے تحائف پیش کیے۔  لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں کی جہاں دس سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ موجود نہیں تھی تاہم بیس سے زائد لوگوں کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔

 پارٹی رہنماؤں نے قائد کو بتایا کہ جیل کے باہر لوگ آپ کو سلام بھیجتے ہیں جس پر میاں نوازشریف نے جواب دیا کہ مسلم لیگ ن کے تمام متوالوں کو میرا سلام پہنچائیں۔

ڈپٹی مئیرسواتی خان سے گفتگو کے دوران میاں نواز شریف نے دو مرتبہ اپنے بھائی شہبازشریف کی طبیعت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎